24 جولائی 2013 - 19:30
اخوان المسلمین کے رہبر کا فتویٰ: مرسی کی معزولی انہدام کعبہ سے بدتر!

اخوان المسلمین کے رہبر نے السیسی کے مرسی کے خلاف اقدام کو انہدام کعبہ سے بھی بڑا گناہ قرار دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر میں اخوان المسلمین جماعت کے رہبر محمد بدیع نے جنرل عبد الفتاح السیسی کے محمد مرسی کی برطرفی کے اقدام کو انہدام کعبہ سے بھی بڑا گناہ قرار دیا۔اخوان المسلمین کے رہبر محمد بدیع نے آج صبح معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کی طرف ارسال کردہ پیغام میں کہا: میں بغیر کسی مبالغے کے خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جو اقدام عبد الفتاح السیسی نے کیا اس کا گناہ اس سے بڑا ہے کہ وہ کعبہ پر حملہ کر کے اس کے ایک ایک پھتر کو اکھاڑ کر پھینک دیتا۔فرانس کی نیوز ایجنسی کے مطابق محمد بدیع نے جنرل عبد الفتاح السیسی کو مخاطب کر کے لکھا: اے باغیوں کے رہبر! تو اس وقت مصر کا حاکم ہے ورنہ باقی جو تیرے اطراف میں ہیں وہ سب تیرے لشکر کی سیاہی ہیں۔اخوان المسلمین کے رہبر نے مرسی کے حامیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں اور ہر گز میدان خالی نہ کریں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲